لاہور کے 9رجسٹرار آفسز میں سے 5 ای رجسٹری سنٹرز پر منتقل
لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور کے حوالے سے بریفنگ اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے انسداد پولیو، ڈینگی، سموگ، وزیر اعلی پنجاب لاہور ری ویمپنگ پروگرام، ریونیو کیسز اور پرائس کنٹرول پر بریفنگ لی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بریفنگ دی۔جس کے مطابق 5تحصیلوں میں 25ریونیو سرکلز اور 251 پٹوار سرکلز کام کررہے ہیں۔ لاہور کے 9رجسٹرار آفسز میں سے 5 کو ای رجسٹری سنٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری 2024 سے ابتک ای رجسٹری سنٹرز سے 14ہزار 556 رجسٹریاں ہوچکی ہیں۔ زید بن مقصود نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے لاہور کی 274 یونین کونسلزسمیت جھگیوں، ٹریولنگ پوائنٹس کو مکمل فوکس کیا جائے۔ انسداد ڈینگی میں کچھ جگہوں سے فیک رپورٹنگ کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صفائی، عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی کاموں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول پر مکمل فوکس ہے۔