• news

کوٹ لکھپت سے لڑکی گھر سے اغوا‘ 4روز میں بازیاب نہ ہوسکی 

لاہور (نامہ نگار) کوٹ لکھپت سے جوان سال لڑکی گھرسے اغوا، تاحال چار روز گزرنے کے باوجود لڑکی بازیاب نہ کروائی جاسکی ، کوٹ لکھپت کی رہائشی خاتون رقیہ بی بی جو کہ لڑکی کی ماں ہے نے اندراج مقدمہ کیلئے دی جانیوالی درخواست مین موقف اختیار کیا کہ میں بوقت 12 بجے دن خریداری کیلئے بازار گئی ہوئی تھی جب گھر واپس آئی تو میری بیٹی عمر30سال گھر سے غائب تھی ، کافی تلاش کرنے کے بعد بھی بچی کا کوئی پتہ نہیں چلا ‘شبہ ہے کہ میری بیٹی کو کسی نامعلوم نے اغوا کر لیا ہے ، التماس ہے کہ بیٹی کو بازیاب کروایا جائے۔ تھانہ کو ٹ لکھپت نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر2335/24درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ خاتون نے بیٹی کو بازیاب کرانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن