سٹی ٹریفک ‘رواں سال 18لاکھ شہریوں کے چالان ‘جرمانے
لاہور(نامہ نگار)ٹریفک وارڈنز کا مقصد صرف شہریوں کے چالان اور جرمانے کرنا رہ گیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 18 لاکھ سے زائد شہریوں کے چالان اور جرمانے کئے ہیں۔رواں سال کے دوران 97ہزار 729بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،ایک لاکھ 66ہزار بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔لین لائن،سٹاپ لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 4لاکھ 49ہزار 710وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔