ڈاکٹر ساجد محمود کا وفد کے ہمراہ کٹاس راج مندر کادورہ،ترقیاتی اقدامات کو سراہا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سول سروس اکیڈمی (پی اے ایس) کے ڈائریکٹر، ڈاکٹرساجد محمود چوہان کی سربراہی میں جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد بلال اکرم سمیت دیگر 10 ممبران شامل تھے۔ وفد کا تا ریخی کٹاس راج مندر (چکوال) کا دورہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے مندر کی تاریخی حیثیت کو بحال رکھنے کے اقدامات کی تعریف۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے وفد کے ارکان کو ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہندو یاتریوں کی رہائش کے لیے تعمیر کمروں،ڈائینگ ہال سمیت دیگرترقیاتی اقدامات کے بارے میں بریفینگ دی۔اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات سے آگاہ کیا۔