لاہور چیمبر کاوفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن ،اقدامات پر شکریہ
لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی ٹیکس محتسب کے تعاون سے وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت لاہور چیمبر کاشف انور نے کی ۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور تنازعات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات پر وفاقی ٹیکس محتسب کا شکریہ ادا کیا۔ کاشف انور نے کہا لوگوں کی بڑی تعداد ابھی تک فوائد سے پوری طرح آگاہ نہیں جس کی وجہ سے ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی ذاتی دلچسپی پرتمام تنازعات کے فوری حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔