• news

رواں مالی سال کے 10 ویںماہ‘ تجارتی خسارہ میں 180.58 فیصد اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے  دسویں مہینہ  اپریل میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 180.58 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔ تفصیلات کے مطابق  اپریل میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 180.58 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جبکہ اپریل میں میں تجارتی خسارہ 2 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا، رواں مالی سال 10 ماہ میں تجارتی خسارے میں 17.09 فیصد کی کمی ہوئی اور جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 19 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہا۔ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 10.02 فیصد اضافہ ہوا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 8.67 فیصد کی کمی ہوئی اور یہ 2 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جولائی 2023ء  تا اپریل 2024ء ملکی برآمدات میں 9.10 فیصد اضافہ ہوا اور 10 ماہ میں برآمدات کا حجم 25 ارب 28 کروڑ ڈالرز رہا۔ 

ای پیپر-دی نیشن