شاہد خاقان ‘مفتاح اسماعیل کو بے گناہی اور نیب کو سیاہ داغ مبارک ، عرفان صدیقی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو مہینوں قید میں رکھنے، پانچ سال عدالتوں میں گھسیٹنے اورمیڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے بعد آخر کار کہہ دیا کہ اس کے پاس ان کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں سوشل میڈیا کی ایپ 'ایکس' پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ریفرنس بنانے والے عمران خان اور اس وقت کے چیئرمین نیب جاوید اقبال میں سے کوئی شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے معافی مانگے گا؟سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو بے گناہی اور نیب کو سیاہ داغ مبارک ہو۔