حج آپریشن میں حکومت بھرپور تعاون کر رہی ، تربیتی نشستیں جاری ہیں، طاہر اشرفی
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان علما کونسل حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے زیر اہتمام حجاج کرام کے لیے ضابطہ اخلاق کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد ہواپاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 9مئی سے حج آپریشن شروع ہو رہا ہے ابھی تک حج کے انتظامات میں کسی طرح کی بدعنوانی سامنے نہیں آئی جو کہ اچھی بات ہے حکومت اور وزارت حاجیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ہوپ اپنے اندر خود احتسابی کا عمل شروع کرے حج اتنا آسان نہیں ایک مشکل عمل ہے ضابطہ اخلاق کے مختلف نکات ہیں کسی غیر رجسٹرڈ گروپ سے اپنے آپ کو رجسٹرڈ نا کریںفراڈیے گروپوں سے بچا جائے تصاویر اور سیلفیاں لینے سے گریز کریں یہ جائز نہیں ہے کسی قسم کی سیاسی نعرے بازی جائز نہیں ہے جو تعلیمات وزارت، معلم اور گروپ لیڈر دے اس پر عمل کریںسعودیہ میں سعودی قانون کے مطابق عمل کرنے کے پابند ہیں کسی کا کوئی اپنا قانون نہیں چلے گاجو خلاف ورزی کرے گا اسے سعودی قانون کے مطابق سزا ملے گی اب تک کے حج آپریشن میں حکومت بھرپور تعاون کر رہی ہے تربیتی نشستیں جاری ہیں، مزید سیمینار اور کانفرنسز ہوں گی