• news

لیسکو میں اووربلنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا،سات روز میں جواب طلب

لاہور ( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )میں اووربلنگ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر نے تمام سرکلز کے ایس ایز سے اووربلنگ پر سات روز میں جواب طلب کر لیا۔کمپنی کے ناردرن سرکل، سینٹرل اور ایسٹرن سرکل کے ایس ایز سے جواب طلب کر لیا گیا ہے، مراسلے کے مطابق سائوتھ، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ سرکل کے ایس ایز سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اووربلنگ نہ ہونے کی یقین دہانی کے باوجود اووربلنگ کی گئی، اس لئے اووربلنگ کرنے والوں کیخلاف سنائی جانے والی سزائوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب بجلی چوری اور اووربلنگ کرنے والوں کے خلاف کریمینل ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کیساتھ ساتھ ملوث افسران و ملازمین کی سزائوں کی تفصیلات ہیڈکوارٹرز جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح اووربلنگ ختم کرکے سات روز میں رپورٹ دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن