• news

ایف آئی اے کے 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز  تبدیل ، ایک کو اضافی چارج  مل گیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے میں گریڈ 18 کے 4 ڈپٹی ڈائریکٹرز تبدیل کر دیئے گئے۔ محمد طاہر تنویر کو ایف آئی اے بلوچستان زون سے ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد تبدیل کیا گیا۔ اعجاز احمد خان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ، مسز عنبرین علی کوایف آئی اے (اے ایچ ایس) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، محمد حیدر عباس کو اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز سے ایف آئی اے (سی سی آر سی ) راولپنڈی تعینات کر دیا گیا جبکہ خرم سعید رانا کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل اسلام آ باد کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن