ہائیکورٹس میں بغیر تحریری امتحان ججوں کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج
لاہور(خبرنگار) ہائیکورٹس میں بغیر تحریری امتحان کے ججوں کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں وفاقی حکومت ، سپریم جوڈیشل کمشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،ایڈووکیٹ محمد اکمل خان نے درخواست میں موقف اپنایا بغیر تحریری امتحان کے ہائیکورٹ میں ججوںکی تقرری آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے،ہائیکورٹ میں ججز کی شفاف تقرری میرٹ کے اصولوں کے مطابق کی جائے، ہائیکورٹ میں تقرری کے لیے ججز کا تحریری امتحان لازم قرار دیا جائے، متعلقہ چیف جسٹسز کا ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججوں کی آسامیوں کے لیے تقرری کے اقدام کو شروع کرنے کا عمل غیر قانونی قرار دیا جائے۔