• news

پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز پر پالیسی بنانے کی ہدایت

 لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی، عدالت نے انڈسٹریز کو آلودگی سے روکنے کے لیے ماڈرن ڈیوائسز لگانے کی ہدایت کردی، عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے ہر ڈپٹی کمشنر پولی تھین بیگ اکھٹے کرنے اور انکو تلف کرنے کے لیے پالیسی بنائے،شہریوں پر فیس عائد کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا جائے آئندہ سماعت پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کی جائے ،عدالت نے پنجاب بھر کی انڈسٹریز کو فضلا اور آلودگی کا باعث نہ بننے والے ایڈوائس لگانے کی ہدایت کردی، عدالت نے چیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں رپورٹ مانگ لی  ،عدالت نے قراد دیا آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں،سرکاری وکیل کے مطابق عدالتی حکم پر لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے محکمہ ماحولیات کے افسران کے تبادلے کردیے گئے ہیں، عدالت نے مختلف سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 3 مئی تک ملتوی کررکھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن