• news

یاسمین راشد ‘ اعجاز چوہدری‘ عمر سرفراز چیمہ کی درخواستوں  پر وکلا سے دلائل طلب 

 لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن کو جلانے سمیت 3 مقدمات میںڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا سے 9 مئی کو دلائل طلب کرلئے۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جیل ٹرائل کیخلاف  جواب داخل کرانے کیلئے9 مئی تک مہلت دیدی۔ اعجاز چوہدری کی درخواست پر فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے 9 مئی تک مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے جناح ہاوٗس کے باہر جلاوٗ گھیراوٗ کے مقدمے کا جیل ٹرائل کیخلاف عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر فریقین کو دوبارہ جواب داخل کرانے کیلئے9 مئی تک مہلت دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن