کینیڈین بینکوں میں جعل سازی پر مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر اکائونٹس کھولنے کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔کینیڈین پولیس کے مطابق ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کابھی الزام ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان میں سے بیشتر کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے، ان میں سے 12ملزمان پر کینیڈا کے بینکوں میں جعلی دستاویزات پراکائونٹس کھولنے کا الزام ہے،ملزمان نے کئی سال کے دوران 680جعلی دستاویزات تیار کیں۔