فیصل آباد: کاروباری نقصان پر 2 بیویوں، بیٹے، 3 بیٹیوں کو قتل کر کے شہری کی خودکشی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو ناچاقی اور کاروباری نقصان سے دلبرداشتہ ہو کر دو بیویوں، تین بیٹیوں، ایک بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ میں گھر کے سربراہ کاظم جواد نے گھریلو ناچاقی اور کاروباری نقصان سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی دو بیویوں اور چار بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا پھر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ 55 سالہ کاظم جاوید، دو بیویاں 45 سالہ عنبرین، 30 سالہ فضہ، تین بیٹیاں 22 سالہ یمنہ، 19سالہ عروج، 8 سالہ روما اور 6 سالہ بیٹا موسیٰ شامل ہیں۔ بیٹیاں یمنہ اور عروج بیوی عنبرین میں سے تھے جبکہ بیٹی روما اور بیٹا موسیٰ بیوی فضہ سے تھا۔ پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ افسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔