• news

وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے شیر افضل مروت کے بھائی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے  علی امین گنڈا پور نے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بھائی اور اپنے معاون خصوصی خالد لطیف خان مروت کو عہدے سے ہٹا دیا۔ خیبر پی کے  حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ محکمہ انتظامیہ خیبر پی کے   نے معاون خصوصی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پی کے  کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن