• news

 خواجہ سلمان  کامیڈیکل کالج بیدیاں میں طلباء و طالبات کیساتھ  واقعات کا نوٹس ،کمیٹی قائم

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نشتر 2 ہسپتال ملتان کا دورہ کیا۔ انہوں نے نشتر 2 ہسپتال کے مختلف شعبوں کو معائنہ کیا۔ وارڈز میں جاکر مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت ساؤتھ نے کہا کہ روزانہ نشتر 2 ہسپتال میں 1100 سے زائد مریض علاج کیلئے آ رہے ہیں۔دریں اثناء خواجہ سلمان رفیق نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا اچانک دورہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔  جبکہ صوبائی وزیر صحت نے ایوی سینا میڈیکل کالج بیدیاں روڈ لاہور میں طلباء و طالبات کیساتھ مختلف واقعات کا نوٹس لیا ہے۔ ان کی ہدایت پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ۔

ای پیپر-دی نیشن