تعلیمی و دیگر مسائل اجاگر کرنے پرصحافیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا:وزیرتعلیم
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستانی صحافی جان کی پرواہ کئے بغیر پیشہ ورانہ امور سرانجام دے رہے ہیں۔ تعلیمی و دیگر مسائل اجاگر کرنے کے حوالے سے صحافیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تعلیمی و دیگر مافیا کے خطرات کے باوجود صحافی بے باک انداز میں مسائل اجاگر کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ مبذول کروا رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا پریس فریڈم کے چیلنجز کے باوجود میڈیا ورکرز کی رپورٹنگ ارباب اختیار کیلئے معاون ثابت ہو رہی ہے۔