نوید چودھری کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید چودھری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے مذکورہ عہدے پر نہایت موزوں شخصیت کو نامزد کیا ہے جس کے نتیجے میں کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔