• news

فیروز والہ : تاجر سے دن دیہاڑے 8لاکھ روپے چھن گئے  

 فیروزوالہ( نامہ نگار ) بدو پلی کے قریب دن دہاڑے ڈاکوں نے لاہور کے تاجر رضوان کو لوٹ لیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ کا رہنے والا تاجر محمد رضوان  نیا ٹریکٹر لینے کیلئے بدو پولی کے قریب شوروم پر آیا‘ بینک سے رقم نکال کر شوروم پر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکووں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر 8 لاکھ چھین لئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب چار ڈاکو دن دہاڑے زاہد صادق کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر دو لاکھ روپے رقم 9 موبائل لاکھوں مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ اسی تھانہ کی حدود میں ڈاکو اسلم سے موٹر سائیکل موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن