سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس، 115 ارب روپے کے دس منصوبے منظور
اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی +کامرس رپورٹر)منصوبہ بندی کمشن سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی 115 ارب روپے لاگت کے دس منصوبوں کی منظوری دی ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن جہازی خان نے اجلاس کی صدارت کی، منصوبوں میں سے دو منصوبے جن کی لاگت 98 بلین روپے سے زیادہ ہے حق منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیئے گئے، سندھ میں لائیو سٹاک زراعت اور مختلف سیکٹرز کی بہتری کے لیے 38 ارب روپے سے زائد مالیت کا منصوبہ حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا اس منصوبے میں عالمی بینک کی مدد بھی شامل ہے، اسلام اباد ویسٹ سب سٹیشنز لگانے کے لیے 59 بلین روپے سے زائد کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا، اس منصوبے کے تحت اسلام اباد میں مختلف طاقت کے کے بھی سٹیشنز لگیں گے اور گرڈ قائم کیا جائے گا جہاں سے سوکھی کناری تربیلا پانچویں توسی منصوبے اور دسو پن بجلی گھر کے منصوبے سے انے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں دیا جائے گا، پاکستان منٹ کو جدید بنانے کے لیے دو بلین 79 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے کو منظور کر لیا گیا، گوادر کے لیے سی پیک کے تحت سمارٹ انوائرمنٹل سینیٹیشن سسٹم کے منصوبے کو منظور کر لیا گیا اس پر تین ارب 27 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی، بابو صابو لاہور میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے منصوبے کو بھی منظور کیا گیا ہے، فیصل آباد واٹر اینڈ سینیٹیشن اور لاہور کی سینی ایجنسیوں کے منصوبے بھی منظور کیا گئے ہیں ، لاہور میں اڈٹ ہاؤس بنانے کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا، لاہور میں نکلیر سیفٹی انسپیکٹریٹ بنانے کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔