ہردیپ کا قتل، مزید 3 گرفتار، سکواڈ کو ہدایت بھارتی حکومت نے دی : کینیڈین پولیس
ٹورانٹو (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتاریاں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین پولیس نے کہا ہے کہ ہٹ سکواڈ کو قتل کی ہدایت بھارتی حکومت نے دی تھی۔ ہٹ سکواڈ کے ارکان نے واردات میں مختلف کام سرانجام دیئے تھے۔ ہٹ سکواڈ کے ارکان میں ڈرائیور، شوٹر اور نگرانی کرنے والے شامل ہیں۔ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گودوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔ 3 گرفتاریاں جمعہ کو دو صوبوں میں عمل میں آئیں۔ کافی عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔