• news

علماء قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی، رواداری امن کیلئے کردار ادا کریں : عبدالخبیر آزاد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان/ خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام کا پیغام امن، اخوت، محبت اور رواداری ہے، علماء کرام‘مشائخ وعظام محراب ومنبر کے ذریعے قومی یکجہتی،مذہبی ہم آہنگی،رواداری اور امن کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا عظیم کردار ادا کریں۔ پوری قوم اور تمام علماء کرام پاکستان کی سلامتی وتحفظ کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے تمام اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پیغام پاکستان نے ملک دشمن قوتوں کے ناپاک ایجنڈے کو ناکام بنایا، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کا پاکستان آنا پاک سعودی دوستی تعلقات اور مضبوط معیشت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ مریم نوازشریف کی طرف سے پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور ایمرجنسی موبائل ہسپتال کا قیام قابل تحسین عمل ہے جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عالم اسلام کے ہرفرد کی دعائیں غزہ وفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں،اس وقت اسرائیل عالمی دہشت گرد اور فرعون بناہوا ہے۔اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،خواتین اور بچوں کاقتل عام کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن