برازیل میں بارشوں سے تباہی 29افراد ہلاک‘ 60لاپتہ
برازیلیا (نوائے وقت رپورٹ) برازیل میں شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر، 29 افراد ہلاک اور 60 لاپتہ ہوگئے۔ برازیل کے 154 شہروں میں بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کر لی۔ ہزاروں لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو ہیلی کاپٹرز کو طلب کیا گیا۔