• news

ملک و قوم کیلئے نوازشریف کی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کیلئے میاں نواز شریف کی خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ (ن) لیگ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی قومی و عوامی جماعت ہے جو قومی ترقی و عوامی خوشحالی کے ویژن کی تکمیل کیلئے ایک بار پھر میدان میں اتر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ملی ترقی کی ضمانت ہے۔ جس طرح مریم نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام کی بے مثال خدمت کررہی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن