آصف علی زرداری ملک میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں:ذوالفقار بسراء
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری ملک میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ بطور صدر مملکت پاکستان کی معاشی صورتحال کو بھی بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق معیشت جیسا ایک مشترکہ ڈاکو منٹ تیار کیا جائے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز یعنی ملک بھر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آراء پر مشتمل اس دستاویز کو تیار کرکے اس پر عمل کیا جائے تاکہ ہمیں کسی سے قرض لینے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔