پی ایس ایل 10 ‘ 7اپریل سے 20مئی تک کی ونڈو تجویز
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2025 کے سلسلے میں گورننگ کونسل میں مزید بات چیت کیلئے مندرجہ ذیل تجویز پیش کی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پی ایس ایل کی روایتی ایونٹ ونڈو میں منعقد ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل 2025 ایونٹ کیلئے ایونٹ ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک ہو گی۔ کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی پاکستان میں میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم پانچ میچ کھیلے گی۔ پی سی بی اضافی مقامات کی تلاش جاری رکھے گا۔ چار پلے آف ایک غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ پی ایس ایل 2025 کو مزید ْپرجوش اور مسابقتی بنانے کیساتھ ساتھ مداحوں کی تعداد کو شامل کرنے اور انہیں بڑھانے کے مقصد سے ایونٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے پاکستان سپر لیگ 2025 کیلئے ونڈو پر فرنچائز مالکان کیساتھ مفیدگفتگو ہوئی ہے۔ ْپرجوش فرنچائز مالکان نے پی سی بی کی تجویز کردہ ونڈو اور پلے آف کے مقامات کے بارے میں اپنی تجاویز اور آراء دیں۔