مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مفتی مبشر ربانی لاہور میں انتقال کر گئے
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما درجنوں کتابوں کے مصنف استاذالاساتذہ مفتی مبشر احمد ربانی انتقال کر گئے۔ (اناللہ) نماز جنازہ آج 5 مئی اتوار صبح آٹھ بجے مرکز الحسن 882/ پی بلاک سبزہ زار لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ محمد یونس، آزاد سید سبطین شاہ نقوی، مولانا ابرار احمد ظہیر، خالد محمود اعظم آبادی، مہر محمد عبداللہ، پروفیسر عبدالرزاق شاہ، مولانا شفیق الرحمٰن یزدانی اور دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے مفتی بشیر احمد ربانی کی شاندار دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خلا کبھی پورا نہیں ہو گا اور ملت سلفیہ ان کی ہمیشہ مقروض و ممنون رہے گی۔