وفاقی کابینہ: سیکرٹری نیشنل کمشن انسانی حقوق اعظم خان کو ہٹانے‘ کرنل امین گیلانی کی کمانڈنٹ ٹریننگ سنٹر رینجرز سندھ تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری نیشنل کمشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ملک کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمانڈنٹ ٹریننگ سنٹر پاکستان رینجرز سندھ تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ کرنل سید علی امین گیلانی کو 5 جنوری سے کمانڈنٹ پاکستان رینجرز سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ سے دونوں سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔