• news

 علی امین گنڈاپور کیخلاف  شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سوالنامہ فراہم نہ کیاجاسکا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں درج شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سوالنامہ فراہم نہ کیاجاسکا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے ل،عدالت نے کہاکہ آئندہ دو سے تین دن میں 342 کے بیان کے لیے سوالنامہ فراہم کردیا جائے گا،عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن