مزید 30 فلسطینی شہید، اسرائیل رفح آپریشن سے پیچھے ہٹ گیا: میڈیا
غزہ (آئی این پی) ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے فلسطین کو ایک ملک کی حیثیت سے سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق اہم قرار دیا ہے۔ جنگ کے حوالے سے جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے کہا قاہرہ میں جنگ بندی معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ اسرائیلی رفح آپریشن سے پیچھے ہٹ گیا۔ فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر رضامند ہو گیا۔ سعودی اہلکار نے بتایا حماس نظرثانی شدہ فارمولہ پیش کرے گی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق قطر حماس قیادت کو بے دخل کرنے پر تیار ہو گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی کی جانب سے قطر پر زور دیا جا رہا ہے کہ حماس اگر جنگ بندی کے لئے شرائط قبول نہیں کر رہی تو اس کی قیادت کو ملک بدر کر دیا جائے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں ایک عہدے دار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری وزیراعظم کو پیغام پہنچایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ طلباء نے گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس اہلکار کی مظاہرین کو منتشر کرتے وقت فائرنگ کے واقعے کے بعد کلاسیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ کولمبیا یونیورسٹی اور سٹی کالج نیویارک سے دو روز کے دوران 282 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ امریکا کی پورٹ لینڈ یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی طرف گاڑی دوڑانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایمری یونیورسٹی کے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکا بھر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے قائم احتجاجی کیمپوں کی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے طلبہ پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پْرامن احتجاج کْچلنے کیلئے اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں، امریکی صدر بائیڈن نے بھی مظاہرین سے پْرامن رہنے کی اپیل کر دی ہے۔ صدر یونیورسٹی آف شکاگو نے کہا احتجاجی کیمپ برداشت نہیں کریں گے۔غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 32 فلسطینی شہید ہو گئے۔ شمالی غزہ کے بعد جنوبی غزہ بھی قحط کی لپیٹ میں آنے لگا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ قحط اب جنوبی غزہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امدادی قافلوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے جاری ہیں۔ غزہ جانے والی امدادی کھیپ پر حملہ کر دیا۔ حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ رفح پر حملہ ہوا تو بحرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔