گندم بحران، جوڈیشل کمشن بنایا جائے: وزیراعظم کو مراسلہ
لاہور (خبر نگار)گندم کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ مراسلے میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے سیکشن 3 کے تحت جوڈیشل کمشن بنانے اور جوڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت صرف الیکشن کروانے آئی تھی انکے فیصلوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ پاکستان میں گندم کی وافر مقدارمیں موجود تھی اس کے باوجود نگران حکومت نے اپنے احتیارت سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلہ کیا، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کیپٹن محمود دیگر سکینڈلز میں بھی ملوث رہے ہیں۔