• news

فیصل  آباد‘ سمندری‘ 2 بچوں‘ سیالکوٹ میں کزن لڑکی سے زیادتی 

فیصل آباد + سیالکوٹ + سمندری (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) اوباش نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا، تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ میں بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اوباش ملزم بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق ماموں زاد نے جواں سال لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں لڑکی گھر پر اکیلی تھی کہ اس کا ماموں زاد پرویز آیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سمندری سے  نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ میں ایک شخص نے  11 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کر ڈالی۔ متاثرہ بچے کے والد کے مطابق اس کا بیٹا دینی تعلیم کے حصول کیلئے ملزم کے گھر گیا جس سے ملزم نے زیادتی کی۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن