• news

شرقپور کے قریب ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو فیکٹری ایریا، فیروز والا اور شرقپور پولیس کو ایک درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکوئوں ٹھٹھہ لالچیاں کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار محمد اذان ریاض اور اس کے ساتھی مصطفیٰ  سے نقدی اور موبائل چھین لیا، اسی دوران دوسرے موٹر سائیکل سواروں  کے نہ رکنے پر  ڈاکوئوں نے  فائرنگ کر دی مگر وہ بچ  نکلے جبکہ فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی ڈاکو  شدید زخمی ہو گیا  پولیس نے  طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ مرنے والے ڈاکو کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جو ونڈالہ دیال شاہ کا رہنے والا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن