شہریوں کوسہولیات فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ترجیح ہے: عار ف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوام کودرپیش مسائل پرگہری نظرہے وہ عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گی جس کیلئے انہوں نے مربوط اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات بھی سامنے آرہے ہیں پارٹی قیادت کی تمام تر جدوجہد کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔پاکستان کی ترقی (ن) لیگ کی اولین ترجیح ہے جس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل ہونے نہیں دی جائے گی، پی ٹی آئی احتجاج کا شوق پورا کرلے عوام انہیں مسترد کرکے اپنا فیصلہ سنا چکی ہے حالیہ عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کے نتائج نے پی ٹی آئی کے جھوٹ اور انتشار کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا ہے۔