عطا اللہ تارڑ کی حلقہ این اے 127میں اپنے دفتر میں کھلی کچہری
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے حلقہ این اے 127میں اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ عطا اللہ تارڑ نے حلقے کے کارکنان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات دیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں وعدہ کیاتھاکہ منتخب ہوکربھی حلقہ کی عوام کے درمیان رہوں گا، میرا حلقہ میراگھرہے اورکارکنان خاندان کے فرد کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں موجود رہ کر کارکنان کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کروا رہا ہوں۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے رکن قومی اسمبلی رانامبشراقبال ،رکن پنجاب اسمبلی میاں عمران جاوید،بی بی و ڈیری نے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ سے افضل حسین تارڑ کے انتقال پراظہارافسوس اور فاتحہ خوانی کی ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افضل حسین تارڑمرحوم ہمارے خاندان کے بڑے اورنہایت شفیق محبت کرنے والے انسان تھے ،افضل حسین تارڑ مرحوم کی ملک و قوم اورپارٹی کیلئے خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ اس موقع پر اس موقع پرسابق رکن پنجاب اسمبلی وحیدگل،رانااعجازحفیظ،سیدتوصیف شاہ ،چودھری تنویرنثارگجر، ڈاکٹرسعود مرزا،عمیرگل،صائم برکی اور دیگر بھی موجود تھے۔