10ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری خوش آئند ہے :پرویز اشرف
لاہور(نامہ نگار )سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سے آنیوالی سرمایہ کاری معیشت کے استحکام کا باعث بنے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دوست ممالک سے ایڈ نہیں ٹریڈ بڑھانے پر یقین رکھتا ہے،اتحادی حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان جلد معاشی استحکام حاصل کر لے گا۔ پیپلز پارٹی عام آدمی کی۔معاشی حالت ٹھیک کرنے کے ہر اقدام کی حمایت کریگی،نئے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری کے بعد معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائیگی۔