• news

کینجھر جھیل کے قریب پکنک وین  پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

ٹھٹھہ (این این آئی)ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل کے قریب ایک مسافر وین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ٹھٹھہ پولیس کے مطابق وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹھٹھہ پولیس نے بتایا کہ وین میں سوار افراد کراچی سے پکنک کیلئے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔وین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن