• news

اوکاڑہ میں چھاپہ‘13ہزار بوریاںگندم برآمد‘پاسکو انچارج گرفتار

اوکاڑہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ فرخ عتیق خان کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چودھری غلام مصطفی جٹ نے حساس ادارے کے افسروں کے ہمراہ پاسکو سنٹر 21 فور ایل پر کامیاب چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر دوسرے اضلاع میں فروخت شدہ باردانہ کی 13 ہزار بوریاں، 22 لوڈرٹرالیاں‘ 4ہزار من گندم برآمدکرکے سنٹر انچارج غلام محمد کو موقع سے گرفتارکرلیا۔اس کامیاب کارروائی کے بعد پاسکو سنٹراوکاڑہ کے انچارج اور زونل ہیڈ مشتاق شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران پاسکو سنٹر 21 فور ایل سے  دوسرے اضلاع سے آئی ہوئی بوریاں پکڑی گئیں جو پاکپتن، ساہیوال اور ڈسٹرکٹ قصور کے آڑھتیوں کو فروخت کی گئی تھیں۔ پاسکو انسپکٹر غلام محمد نے بیان دیا کہ میں نے یہ بوریاںزونل ہیڈ محمد مشتاق کے کہنے پر 500 روپے کے حساب سے باہر فروخت کی تھیں۔ذمہ داروں کے خلاف تھانہ شابھور میں تحصیلدارجاوید ورک کی مدعیت میںمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن