• news

فیسکو ریجن سے مزید 22 بجلی چور گرفتار، 10 لاکھ 22 ہزار جرمانہ 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید 22بجلی چور پکڑے گئے جن کو36ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور10لاکھ 22ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے238 روزکے دوران کل7774 بجلی چور پکڑے گئے جن کو ایک کروڑ81لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 81کروڑ 24لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7659بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ کل6227کو گرفتارکر لیاگیا ہے۔ فیسکو نے بجلی چوروں سے 57کروڑ 86لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کر لی ہے۔ فیسکو فرسٹ سرکل سے اب تک1843بجلی چوروں کو44لاکھ 23ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ 53لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ فیسکوسیکنڈسرکل سے1372بجلی چوروں کو33لاکھ 83ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 14کروڑ36لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ فیسکو جھنگ سرکل سے کل882بجلی چوروں کو 26لاکھ 41ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ 40لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔ فیسکو سرگودھا سرکل سے کل1135بجلی چوروں کو23لاکھ 56 ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ 7لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو میانوالی سے کل1995بجلی چوروں کو40لاکھ 30ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 19کروڑ 30لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ فیسکو ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل547بجلی چوروںکو13لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ 55لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن