امریکہ: ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں کار کی ٹکر سے 9 افراد زخمی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی جنوبی وسطی امریکی ریاست ٹیکساس کے جرسی ولیج میں ایک کار ایک ریسٹورنٹ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔شنہواکے مطابق جرسی ولیج پولیس ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک مقامی ریستوران میں کئی خاندان کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ایک بزرگ خاتون نے اپنی کار عمارت سے ٹکرا دی۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی عمریں 16 سے 76 سال کے درمیان ہیں جنہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس حادثے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔