بھارت میں لڑکوں کو فون کرنے سے منع کرنے پر بہن نے بھائی قتل کر دیا`
دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 18 سالہ بھائی نے اپنی بہن کو موبائل فون پر لڑکوں سے بات کرنے سے منع کیا جس پر بہن نے طیش میں آکر بھائی کو مار ڈالا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر 14 سالہ بہن کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بھائی نے منع کیا تو اسے غصہ آگیا اور جب بھائی سوگیا تو اس نے گلے پر کلہاڑی مار کر اسے قتل کر دیا۔ واقعہ کے وقت والدین اپنے کام پر گئے ہوئے تھے، قتل کرنے کے بعد اس نے اپنے کپڑوں سے خون صاف کیا اور پڑوسیوں کو بھائی کے قتل ہونے کا بتایا۔