انڈے پھینکے پر فرانسیسی سیاستدان کا مشتعل ہوکرخاتون پر تشدد
پیرس (آئی این پی ) فرانس میں انتہائی دائیں بازو کے سیاسی رہنما ایرک زیمور پر انتخابی مہم کے دوران انڈے پھینک دئیے گئے۔ سیاستدان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کورسیکا جزیرے میں اجاکسیو شہر میں انتخابی مہم کے سلسلے کی تقریب میں موجود ایرک زیمور کیخلاف 15 کے قریب افراد نے نعرے بازی شروع کردی۔ ان پر انڈے اور پانی بھی پھینک دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ سب کچھ چند لمحات میں ہوا، جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جبکہ اس واقعہ کے دوران خاتون نے سیاسی رہنما کو دھکا دینے کی کوشش بھی کی۔ ایرک زممور کے ساتھ آنے والے وفد کے ایک رکن نے کہا کہ فوٹیج میں خالص دفاعی ردعمل دکھایا گیا ہے، خاتون نے زیمور کو پیچھے سے دھکا دیا، وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ کیا لے کر جا رہی ہے، آیا یہ انڈا ہے، مٹھی ہے یا چاقو ہے۔