• news

برطانوی نائب وزیر صحت کو زبردستی منشیات دے دی گئی: صحت متاثر 

لندن (عارف چودھری) برطانوی نائب وزیر برائے صحت  برٹنی لاؤگا نے کہا کہ انھیں ان کے انتخابی حلقے یپپون میں رات گئے نشانہ بنایا گیا۔ یہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے اور افسوسناک طور پر یہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ یہ واقعہ خواتین کے خلاف حالیہ تشدد کے ردعمل میں ہونے والے مظاہروں کے بعد پیش آیا ہے۔ 37 سالہ مز لاؤگا نے 28 اپریل کو پولیس سٹیشن میں پہلے شکایت درج کرائی تھی، انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا ہسپتال میں ہونے والے ٹیسٹوں نے میرے جسم میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق کی جو میں نے نہیں لی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس مادے نے انھیں 'نمایاں طور پر' متاثر کیا ہے۔ کوئنز لینڈ پولیس سروس (کیو پی ایس) نے تصدیق کی کہ پولیس اتوار کو یپپون میں ہونے والے ایک واقعے کے حوالے سے جنسی تشدد کی شکایت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس علاقے میں اس کے علاوہ کوئی اور اس قسم کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن وہ ہر کسی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن