فیروز والہ، قصور اور اوکاڑہ میں 3 لڑکیوں سے زیادتی
فیروزوالہ؍ اوکاڑہ+ قصور (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں تین لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالرحمان داروغہ والا لاہور کی لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ اوکاڑہ تھانہ صدر کے علاقہ کی 14 سالہ لڑکی گندم کی کٹائی کرنے قریبی کھیتوں میں گئی، ملزم اکرام اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سے مل کر لڑکی کو اغوا کر کے دیپالپور کے علاقے میں لے گئے۔ 3 یوم اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ دریں اثناء تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ راؤ خانوالہ کی رہائشی لڑکی کو بلال نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔