’’تھک گئے، رفح آپریشن نہیں کر سکتے‘‘ اسرائیلی فوجی: نیتن یاہو معاہدے میں رکاوٹ، حماس
دوحہ؍ غزہ (آئی این پی+ این این آئی) اسرائیلی فوج کی خون ریز کارروائیاں جاری ہیں۔ طولکرم میں مزید5 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فورسز نے کچھ کی نعشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں پولیس کے خصوصی یونٹ کا ایک رکن زخمی ہوا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا، اسرائیلی چھاتہ بردار فوجیوں کی اکثریت نے رفح حملے میں شرکت سے انکار کرتے کہا ہم تھک چکے، رفح آپریشن میں مزید حصہ نہیں لے سکتے، کمانڈروں کو بھی مطلع کر دیا گیا۔ تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف پھر مظاہرہ ہوا جنگ بندی، مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ حماس ترجمان نے کہا اسرائیلی وزیراعظم جنگ بندی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ غزہ جنگ کے مکمل خاتمے میں شامل نہ ہوا تو ڈیل پر اتفاق نہیں کریں گے۔ حماس کے سینئر ترجمان اسامہ حمدان نے کہا اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے امریکہ کی ضمانت درکار ہے۔