2014 کا عمرانی دھرنا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کا آغاز تھا:رانا تنویر
فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یہودی پراڈکٹ ہے جو ملک کی تباہی کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ 2014 کا عمرانی دھرنا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کا آغاز تھاجس کے بعد ہر مقام پر ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ عبدالمالک، مرید کے اور دیگر مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایم این اے رانا احمد عتیق انور ، ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول، ایم پی اے رانا افضال حسین ، سابق ایم پی اے میاں عبدالرؤف، صدر پی پی 139محمود اختر گورایہ اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک پارٹی بیرونی آقاؤں کی خواہش پر ملکی سا لمیت کے اداروں پر مسلسل حملہ آور ہے۔ اس پارٹی نے ؤؤ چینی صدر کا دورہ ہو یا سعودی وفد کی آمد، ہمیشہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ملک کیخلاف ہر سازش ناکام ہوئی ہے۔ لندن ہنگاموں اور کانگریس پر حملوں میں ملوث ٹرمپ کے حامی ملزمان سزائیں بھگت رہے ہیں۔