وزیر اعظم قومی کھیل ہاکی کی خود سرپرستی کریں :میاں عتیق
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی سپورٹس ونگ وسطی پنجاب کے نائب صدر میاں عتیق نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں ملائشیا کیخلاف پاکستان ہاکی ٹیم کی کامیابی پر پی ایچ ایف حکام اور قو م کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھیل کا احیاء انٹر نیشنل ٹورنامنٹس اور میچز میں شرکت سے ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی کھیل کی خود سرپرستی کریں اور ہاکی ٹیم کیلئے خصوصی فنڈز کا بھی اجراء کریں اور قومی کھلاڑیوں کے معاوضے کرکٹرز کی طرح پر کشش بنائے جائیں۔