بڑاگھر:گیپکوکی مبینہ نااہلی،کرنٹ لگنے سے 2بھینسیں ہلاک
بڑاگھر(نمائندہ نوائے وقت)بچیکی کے نواحی گاؤں احاطہ شیخ میں گیپکو کی مبینہ نااہلی کے باعث مہر ولایت نامی شخص کی 10 لاکھ مالیت کی2 بھینسیں الیون کے وی کی لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئیں، مالکان کی طرف سے گیپکو حکام کو بار بار درخواست دینے کے باوجود لٹکتی تاروں کو گھر اور حویلی سے اونچا نہیں کیا گیا جس وجہ سے یہ وقوع پیش آ یا۔ ان لٹکتی تاروں سے پہلے ایک قیمتی جان بھی ضائع ہو چکی ہے، مالکان کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔