• news

صدر مملکت پائیدار امن کیلئے کوشاںہیں:چوہدری منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے صدر مملکت آصف علی زرداری ملک میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں وہ بطور صدر مملکت پاکستان کی معاشی صورت حال کو بھی بہتر کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں اس وقت ملک کو میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق معیشت جیسا ایک مشترکہ ڈاکو منٹ مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزاور ملک بھر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آراء پر مشتمل دستاویز تیار کر کے اس پر عمل کیا جائے تاکہ ملک کو آئندہ کسی سے قرض لینے کی ضرورت نہ پڑے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مزدور محنت کش طبقہ تنخواہ دار ملازمین صنعتی کارکنوں اور مہنگائی کی چکی میں پسے غریب عوام کے دل کی آواز ہیں نجکاری کے خاتمے، تنخواہوں میں اضافے، ای او بی آئی کی صوبوں کو منتقلی اورمہنگائی و بیروزگاری اور عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی کا دو ٹوک موقف ان کے ویژن کی تکمیل کا واضح ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن